پنجشنبه, سپتمبر 19, 2024
Homeخبریںدزاپ ، پاکستانی زاہرین کو لے جانے والی بس ٹریفک حادثے کا...

دزاپ ، پاکستانی زاہرین کو لے جانے والی بس ٹریفک حادثے کا شکار، ایک جانبحق 37 زاہرین زخمی

دزاپ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج بروز پیر کو نیمروز شہر میں واقع گاؤں مادہ کاریز میں پاکستانی زائرین کی بس زاہدان تا نہبندان محور پر ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور جبکہ بس میں سوار 37 افراد زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی زاہرین کو لیجانے والی بس اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف لین میں ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ اسے ہسپتال لے جاتے وقت وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 واضح رہے کہ یزد، کرمان اور بلوچستان میں 20, 26 اور 30

 اگست کو پاکستان کی چارٹرڈ بسوں کے تین الگ الگ واقعات میں کم از کم 140 پاکستانی زائرین جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز