دزاپ ( ھمگام نیوز) رسانک کے مطابق آج دازاپ نصر آباد شاہراہ پر ایک گاڑیالٹنے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جانبحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
محکمہ ایمرجنسی کے 115 کے سربراہ نے بتایا: زخمیوں کو 3 ایمبولینسوں کے ذریعہ خاتم الانبیا دزاپ/زاھدان اسپتال لایا گیا۔ تاحال مرنے والے اور زخمیوں کی شناخت کے بارے میں کوئ معلومات دستیاب نہیں ـ
ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں سڑکوں کا غیر معیاری، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں بلدیہ انتظامیہ کے عہدیداروں کی عدم توجہ کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں بلوچ شہری جانبحق اور زخمی ہوتے ہیں۔