یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںدزاپ: روڈ حادثے میں چار افراد جانبحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے

دزاپ: روڈ حادثے میں چار افراد جانبحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے

دزاپ/زاھدان( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج عصر کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاھدان میں نصرآباد/زابل کے محور پر دو پیجوٹ گاڑیوں کی تصادم سے 4 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ اور نصرآباد کے درمیانی علاقے تاسکی میں دو پیجوٹ گاڑیوں کی تصادم سے کم از کم چار افراد جانبحق اور پانچ زخمی ہوگئے ـ زخمیوں کو نصرآباد/زابل کے امیر المومنین ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم مرنے والوں اور زخمیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز