دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 29 ستمبر کو فجر کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ،
اس قیدی کی شناخت “قاسم شاہ بخش” ولد ھمل ہے، جس کی عمر 23 سال ہے، جو کہ کورین کے گاؤں کا رہائشی ہے ـ
رپورٹ کے مطابق قاسم کو دو مقامی بسیج( سرکاری جاسوس) فورسز کے قتل کے بعد سکیورٹی الزامات کی وجہ سے موت کی سزا سنائی گئی۔