سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںدزاپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

دزاپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

دزاپ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز پیر کو دزاپ کی فاضلی اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان) کے فاضلی اسٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 32 سالہ نجیب دہمردہ ولد حلیم ساکن زاہدان جانبحق ہوگیا ۔

مزید کے مطابق پیر دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے نامعلوم مسلح افراد نے نجیب پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 

خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز