چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںدزاپ: نہبندان روڈ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

دزاپ: نہبندان روڈ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ایک زخمی

دُزاپ(ھمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں دزاپ/زاھدان اور نہبندان شاہراہ پر کار گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بلوچستان کے شاہراہ پر دزاپ سے نہبندان جانے والی کار گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت دیگر چار افراد جانبحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔

جائے حادثہ پر تفتیش کاروں کا کہناہے کہ حادثے کا سبب تھکاوٹ اور غنودگی کی وجہ سے کار گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے لاپروائی کا نتیجہ ہے۔ـ

گاڑی میں سوار تمام افراد سرباز کاؤنٹی سیمنٹ فیکٹری کے ملازم تھے، جو خراسان کے علاقے (رضوی) میں اپنے گھر جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز