دزاپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دزاپ ( زاہدان )کے علاقے نصرت آباد کی پمپ بنزین تلہ سیاہ کے قریب مسلح ڈاکوں نے فائرنگ کی جس سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوا۔

جمعرات کو زخموں کی شدت سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔

مقتول کی شناخت شیرجان کوہی زہی، عمر تقریباً 41 سال، شیرآباد زاہدان کا رہائشی بتائی گئی ہے۔

بلوچ کارکنوں کا کہنا ہے کہ دستیاب دستاویزات اور ثبوتوں کی روشنی میں ایرانی قابض فوج پاسداران انقلاب (سپاہ پاسداران) مسلح ڈاکوؤں کی ٹیمیں بناتی اور ان کی پشت پناہی کرتی ہے تاکہ بلوچستان میں بلوچ شہریوں کے لیے عدم تحفظ کی فضا پیدا کی جائے اور صوبے میں غیر محفوظ ماحول کو پھیلایا جائے۔