گوٹیگنن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کا منعقد کردہ دستخطی مہم “بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” اب مزید وسعت پاتے ہوئے جرمن صوبے نیدر زیکسن کے شہر گوٹینگن میں دو روز کے لئے منعقد ہوگی۔
فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ اپنے اعلامیہ کے مطابق مہم 1 اور 2 مارچ صبح گیارہ بجے سے لیکر شام کو چھ بجے تک منعقد ہوگی۔ فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ مہم گوٹینگن میں گینزالیزل کے مقام پر دو دن کے دورانیئے کے لئے منعقد ہوگی، جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مہم اسی روانی اور تسلسل سے آگے بڑھتے ہوئے جرمنی کے تمام صوبوں اور بڑے شہروں میں منعقد ہوگی جس کی تفاصیل میڈیا میں وقتاً فوقتاً شائع کی جاتی رہیگی۔


