کوئٹہ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ(FBM) نے جاری کردہ اپنے ایک مرکزی بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے 10دسمبر کے دن پاکستان و ایران کے زیر قبضہ مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے دنیا بھر میں آگاہی دینے کیلئے سوشل میڈیا کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر#HRViolationsByIranAndPakistan ٹوئیٹر کیمپین چلایا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں پاکستان و ایران کی طرف سے ریاستی سطح پر بلوچ قوم کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے ایف بی ایم برطانیہ لندن چیپٹر نے 10 دسمبر کو ایک کانفرنس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
واضع رہے اس دن یعنی ہر سال 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پر1948 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے توثیق کردہ انسانی حقوق کا آفاقی منشور ( Universal Declaration of Human Rights) کی یاد تازہ کرناہے تاکہ دنیا بھر کی توجہ اس جانب مبذول رہے۔ کیونکہ اسے عالمی سطح پر انسانی حقوق کا پہلا باضابطہ اعلان خیال کیا جاتا ہیں۔ اس دن خصوصی طور پر عالمی انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں عموما اور محکوم و مظلوم اقوام خصوصی طور پر اس دن کو اعلیٰ سطح پر سیاسی کانفرنس اور جلسوں کا انعقاد کرکے مختلف تقریبات و نمائشوں کے ذریعے اپنے ہاں پیش آنے والے انسانی حقوق سے متعلق مسائل دنیا بھر میں آگاہی دینے کیلئے اجاگر کیئے جاتے ہیں۔
یاد رہے 10 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منشور کی منظوری کے وقت اسے ’’تمام افراد و اقوام کے لیے حصولِ انسانی حقوق کے مقصد کا مشترک معیار‘‘ قرار دیا گیا۔
انسانی حقوق کے اس دن اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی وقار برقرار رکھنے اور لوگوں میں انسانوں کے حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی غرض سے منایا جاتا ہے۔
ہیومن رائٹس ڈے منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانوں کو قابل احترام مقام دینے کا مثبت پیغام دینا مقصود ہوتا ہے۔
ایف بی ایم نے اپنے مرکزی بیان میں دنیا بھر کے تمام انسان دوست تنظیموں ، قوم دوست سیاسی کارکنوں اور پارٹیوں سے اپیل کرتے ہوئے کارکنوں و تمام عہدیدار اور مرکزی زمہ داروں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دن قابض ایران و پاکستان کے ریاستی دہشتگردی سے متاثرہ بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی پائمالیوں کو ہر سطح پر دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بلوچ قوم کی آواز بن کر ٹوئیٹر کیمپین میں ان کا ساتھ دیکر انسان دوستی و قوم دوستی کا حق اداکرے