شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدشتیاری، سنگان میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور مقامی آبادی کے درمیان...

دشتیاری، سنگان میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور مقامی آبادی کے درمیان شدید کشیدگی، فائرنگ سے دو افراد زخمی

دشتیاری (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دشتیاری کے علاقے سنگان پر سادہ لباس میں قابض ایرانی فورسز کے چھاپے کے دوران مقامی لوگوں کی مزاحمت کے باعث شدید کشیدگی اور براہِ راست جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران سادہ لباس اہلکاروں نے شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شہری زخمی اور ایک دیگر کو حراست کے بعد جبری لاپتہ کرد یا۔

ذرائع کے مطابق سادہ لباس فورسز کی کم از کم آٹھ گاڑیاں

 سنگان میں داخل ہوئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ایک اور شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد بعض علاقائی مکینوں نے ردِعمل کے طور پر قابض ایرانی فورسز کی ایک گاڑی پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز