شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںدشت : فورسز پر حملے کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔بی ایل...

دشت : فورسز پر حملے کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے کہا کہ منگل کے روز سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں انتخابات کے نام پر فوجی آمد اور نقل و حرکت کرنے والے پاکستانی فوج پرحملے کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ ترجمان نے کہا کہ منگل کی رات سرمچاروں نے دشت مچات میں قابض پاکستانی فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک اسکول پر قبضہ کرکے فوجی کیمپ کی شکل میں ایک پولنگ اسٹیشن بنا رہے تھے۔ دونوں اطراف سے دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسی جگہ پردن میں ایک اور حملہ کیا گیا، جب قابض پاکستانی فوج انتخابی بیلٹ اور بکس کے ساتھ وہاں موجود تھے۔عوامی عدم شرکت کی بنا پر قابض فوج خالی بکسوں کے ساتھ واپس چلے گئے۔ترجمان نے کہا کہ اسی دن درچکو اور مچات کے درمیان آرمی کی گشتی ٹیم پر سرمچاروں نے حملہ کیا، حملے میں ایک ٹرک اور لینڈ کروزر گاڑی کو نقصان پہنچا ، ان حملوں میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ان حملوں کے جواب میں قابض فوج نے عام آبادی کی جانب مارٹر فائر کئے لیکن کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔قابض فوج پر بلوچستان کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔ترجمان نے کہا کہ ایک دفعہ پھر بلوچ عوام نے پاکستانی قبضہ گیریت کے خلاف ووٹ نہ دیکر انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ پولنگ اسٹیشن سنسان رہے۔ اس طرح ایک حلقے میں مرحلہ وار تین الیکشن کرائے گئے اور فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا مگر ماضی کی طرح اس دفعہ بھی پاکستان کو بلوچ عوام کی جانب سے ’’نہیں ‘‘ میں جواب ملا۔ جو بلوچ عوام کا پاکستان کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز