دشت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دشت کمبیلا میں نامعلوم مسلح نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا مقتول کی شناخت محمد نواز والد دھنی بخش بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے جو دشت کمبیلا کا رہائشی ہے
واقعی کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ـ
مقتول کی لاش کو لیویز نے تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا اور مزید تفتیش واقعی کے متعلق کی جارہی ہے ـ