دشت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز پر دو حملے ہوئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق آج صبح بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت مچات میں قابض پاکستانی فورسز کے گاڑی کو بمب سے نشانہ بنایا گیا ہے.
علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کا کانوائے علاقے سے گزر رہا تھا کہ کانوائے میں شامل ایک گاڑی کو بمب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا.
دوسرا حملہ پنسن کئور میں قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر کیا گیا چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.
مذکورہ حملوں کے بعد کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے دو ہیلی کاپٹر موقعے واردات پر پہنچ گئے ہیں جو زخمی اہلکاروں کو لے کر واپس چلے گئے ہیں.
آخری اطلاعات تک دشت بل نگور مین کیمپ سے فورسز کے دو قافلے جاہ واردات میں پہنچ گئے ہیں اور تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے.


