قلات (ہمگام نیوز) نواحی علاقے دشت سے ایک شخص کی ناقابلِ شناخت پرانی مسخ شدہ لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

لیویز ذرائع کے بقول لاش کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز کے بقول لاش سے واسکٹ، کپڑے، ٹوپی، موبائل چارجر،چپل اور چادر سمیت ملنے والی دیگر اشیاء لیویز تھانہ دشت میں رکھے ہوئے ہیں جسے لاش کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔