قلات ( ہمگام نیوز ) قلات دشت گوران آٹھ گھنٹوں سے جاری جھڑپ دوران ڈیتھ اسکوائڈ آلہ کاروں کی ھلاکت کی تعداد 24 ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق، آج صبح تقریباً 6 بجے بلوچ سرمچاروں کی جانب سے ڈیتھ اسکواڈ کے مبینہ سربراہ کمبر خان مینگل کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، ڈیتھ اسکواڈ کی کمک کے لیے آنے والے ایک گروہ کو سرمچاروں نے گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آٹھ کارندوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جبکہ دو کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ جاری جھڑپوں اور مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے کارندوں کی مجموعی تعداد 24 سے تجاوز کر چکی ہے۔
آخری اطلاع مطابق دن سہ پہر تک جھڑپ جاری تھا ۔


