جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںدلجان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ڈی سی آفس آواران کے...

دلجان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ڈی سی آفس آواران کے سامنے احتجاجی دھرنا

آواران:(ہمگام نیوز) آواران سے جبری لاپتہ دلجان بلوچ ولد اللہ بخش کی رہائی کے لیے ان کے لواحقین کی جانب سے آج آواران شہر میں ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈاکخانہ آفس سے شروع ہو کر ڈی سی کمپلیکس تک پہنچی، جہاں شرکاء نے دھرنا دیا۔

اس احتجاج میں مرد، خواتین، بچے، اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر نہ صرف دلجان بلوچ کے لواحقین بلکہ دیگر جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ بھی شامل تھے، جنہوں نے بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کی اور لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

لواحقین نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 12 جون کو پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے تیرتج میں چھاپہ مارا اور دلجان بلوچ کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع آواران میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے، جس سے ہر دوسرا مکین متاثر ہو رہا ہے۔

دلجان بلوچ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ آواران میں ظلم و بربریت کی مثال قائم ہو چکی ہے اور پاکستانی فورسز کی جانب سے جبری گمشدگی کے واقعات میں تیزی آ چکی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ دلجان کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، بصورت دیگر وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز