دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںدلگان شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.

دلگان شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.

زاھدان ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح 19 نومبر بروز بدھ ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں 4.5 شدت کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ـ

زاہدان سے ڈائریکٹر جنرل کرائسز مینجمنٹ آف بلوچستان نے دلگان شہر کے “گلمورتی” علاقے کے قریب 4.5 شدت کے زلزلے کے حوالے بتایا کہ “ابھی تک اس زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔”

ڈائریکٹر عباس علی ارجمندی نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ آج صبح 2 بج کر 11 منٹ پر اس زلزلے نے 4.5 کی شدت کے ساتھ بلوچستان کے جنوب میں دلگان شہر میں “گلمورتی” کے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ زلزلے کا مرکز گلمورتی شہر سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر بزمان شہر سے 73 کلومیٹر بلوچیستان میں واقع مسجد حضرت ابوالفضل (ع) مسجد سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

ڈائریکٹر جنرل کرائسز مینجمنٹ آف بلوچستان نے نوٹ کیا کہ تہران یونیورسٹی کے جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ 13 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، اس نے کہا کہ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔”

واضح رہے کہ بلوچستان روئے زمین کے ایک ایسے خطے پر واقع جہاں ہر سال اس روٹ سے زلزلے کے جھٹکے لگتے رہتے ہیں ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ جاپان سے لے کر بھارت، بلوچستان، افغانستان ایران، ترکی، عراق و شام سمیت آس پاس کے تمام ممالک زلزلے کے روٹ پر واقع ہیں جہاں زلزلہ نے صدیوں سے ان ممالک میں تباہی مچا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز