جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںدل جان کی جبری گمشدگی، اہلخانہ نے تفصیلات وی بی ایم پی...

دل جان کی جبری گمشدگی، اہلخانہ نے تفصیلات وی بی ایم پی کو فراہم کر دیں

شال (ہمگام نیوز) آوران کے علاقے مزار آباد تیرتیج میں دل جان ولد اللہ بخش کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر ان کے اہلخانہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہلخانہ نے وی بی ایم پی (وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز) کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 12 جون 2024 کو قابض پاکستانی فورسز نے دل جان کو ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے متعدد بار رابطہ کیا، مگر انہیں دل جان کی گرفتاری یا اس کے بعد کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ان کے مطابق، اس لاپتہ کیے جانے کے واقعے نے خاندان کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

وی بی ایم پی نے اس معاملے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دل جان اور دیگر لاپتہ افراد کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

اہلخانہ اور وی بی ایم پی نے دل جان کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز