سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںدنیا میں ہرقسم کے دہشتگردی،کے تانے بانے پاکستان و ایران سے جاکر...

دنیا میں ہرقسم کے دہشتگردی،کے تانے بانے پاکستان و ایران سے جاکر ملتے ہیں:FBM

جرمنی (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے منعقدہ دستخطی مہم بعنوان “بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” وسعت پاتے ہوئے جرمن صوبے نیدر زیکسن کے شہر گوٹینگن منتقل جہاں آج مہم کا پہلا دن تھا جو انتہائی کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔ آج کے دن اس۔دستخطی آگاہی مہم میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ کے موقف کی تائید و حمایت کرتے ہوئے اپنے دستخط فراہم کئے۔
مہم میں شامل افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان جو پچھلے کئی دہائیوں سے ریاستی ظلم و بربریت کا شکار رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ بلوچ عوام کو زندگی کے تمام بنیادی حقوق فراہم ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہذب دنیا کی جانب سے اس حساس معاملے میں آنکھیں پھیرنا یقیناً قابل مذمت اور قابل تشویش ہے۔ انہوں نے پاکستان و ایران کی جانب سے مذہبی انتہا پسندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں پر بھی کوئی دہشت گردی کا واقع رونما ہوتا ہے تو اس کے تانے بانے کسی نہ کسی طرح سے جاکر پاکستان و ایران سے جا ملتے ہیں، یہ دو ممالک نہ صرف بلوچوں کی نسل کُشی میں ملوث ہیں بلکہ پوری دنیا ان کے شر سے محفوظ نہیں ہے۔ شرکاء نے حالیہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ اور جنگ کی سی کیفیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے دیگر ممالک کے خلاف استعمال کرتا ہے وہ مہذب دنیا کے لیئے لمحہ فکریہ سے دہشت گردی کے شکار ممالک کو سرحد پار دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانا بنانے کا اخلاقی اور قانونی جواز حاصل ہے۔ دنیا کو اس وقت ہندوستان کی حمایت میں آگے آنا چاہئے تاکہ پاکستان پر دباؤ بڑھا کر دہشت گردوں کی پاکستان کی مدد سے قائم کردہ ٹھکانے ختم ہو سکیں اور دنیا کو پرامن بنانے کی راہیں کھل سکیں۔
فری بلوچستان موومنٹ کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق یہ جاری مہم گوٹینگن میں کل بھی جاری رہے گا جس کے بعد اسی روانی سے آگاہی مہم جرمنی کے دیگر تمام صوبوں اور بڑے شہروں میں منعقد ہوگا جس کا اعلان بہت جلد کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز