دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںدوست محمد بلوچ کو بازیاب کیا جائے : والدہ کی اپیل

دوست محمد بلوچ کو بازیاب کیا جائے : والدہ کی اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) دوست محمد بلوچ کی والدہ نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے دوست محمد کو 15 فروری 2019 کو کراچی ائیر پورٹ سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت اغواء کرکے لاپتہ کردیا جب وہ اپنی چھٹیاں گزار کر واپس مسقط عمان جارہے تھےجو تاحال لاپتہ ہے۔

واضح رہے کہ دوست محمد بلوچ پچھلے 20 سالوں سے مسقط میں عمان آرمی میں برسر روزگار تھے۔ دوست محمد کا تعلق ضلع پنجگور کے علاقے نوک بند پروم سے ہے اور وہ اپنی چھٹیاں گزار کر واپس مسقط جارہے تھے کہ ان کو ایک اور دوست کے ساتھ جبری اغواء کا نشانہ بنایا گیا۔ کچھ دن بعد ان کے دوست کو رہا کردیا گیا تاہم دوست محمد پچھلے 7 سالوں سے ان کی غیر قانونی تحویل میں ہیں۔

اگر دوست محمد کے اوپر کوئی الزام ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے اور جرم کی سزا دی جائے لیکن اس طرح سے لاپتہ کرکے تشدد کا نشانہ بنانا کہاں کی انسانیت ہے۔ دوست محمد اپنے گھر کا کفیل تھا اور اس کے اس طرح لاپتہ کئے جانے کی وجہ سے اس کے بچے اپنی تعلیم بھی مکمل نہ کرسکے اور گھر کی کفالت کرنے کی خاطر چھوٹی عمر میں ہی مزدوری کرنے لگ گئے ہیں۔ پورا خاندان اذیت اور کرب میں زندگی گزار رہی ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

دوست محمد بلوچ کی والدہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میرے بیٹے کی بازیابی میں کردار ادا کی جائے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں اور دیگر ملکی و غیر ملکی اداروں سے اپیل کی کہ وہ میری دھیمی آواز بنیں تاکہ یہ توانا ہوکر ذمہ دار اداروں تک پہنچ سکے اور مجھے میری آخری خواہش اپنے بیٹے کا دیدار نصیب ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز