شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 مارچ کو دکھی کے علاقے کوہ کُکڑی سالو سر میں ہمارے سرمچاروں نے تیل اور گیس نکالنے والی کمپنی اور اس کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ایف سی اہلکاروں پر بڑے اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
حملے کے دوران ایف سی کے باقی اہلکار اور کمپنی کے کارندے فرار ہو گئے، جس کے بعد ہمارے سرمچاروں نے وہاں موجود مشینری کو نظر آتش کردیا۔
ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔