چابہار (ہمگام نیوز) مسلح تنظیم جیش العدل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دو فدائیان نے چھابہار میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔
تنظیم کے مطابق، یہ جھڑپ کئی ایرانی فوجی اور انٹیلیجنس یونٹوں کے ساتھ ہوئی، جس میں دونوں جنگجوؤں نے “مزاحمتِ قہرمانانہ” کے بعد جان دے دی۔
جیش العدل نے قابض ایرانی حکام کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھڑپ میں صرف دو جنگجووں نے حصہ لیا اور کوئی بھی رکن گرفتار نہیں ہوا۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس کے فدائی جنگجوؤں کی تعداد درجنوں میں پہنچ چکی ہے اور وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت “مکران کوسٹل ڈیولپمنٹ” منصوبے کے ذریعے بلوچستان کی مقامی آبادی، ثقافت اور مذہبی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ اس خطے کو اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
بیان کے آخر میں جیش العدل نے ایرانی حکومت کو خبردار کیا کہ اس کے جنگجو “بلوچستان کو قابض قوتوں کے خوابوں کی تجربہ گاہ” نہیں بننے دیں گے اور “ظلم کے خلاف مزاحمت” جاری رہے گی۔