دزاپ ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/ زاہدان کے مضافات میں ایک بس الٹنے سے تقریباً 27 افغانی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دزاپ میڈیکل اینڈ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر پریبرز راشدی نے بتایا کہ یہ حادثہ دزاپ کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جہاں کچی سڑک پر تیز رفتاری سے چلنے کی وجہ سے گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
بس میں سوار زیادہ تر افراد افغان شہری تھے جو غیر قانونی طور پر ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے تاہم زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیئے دزاپ کے خاتم الانیا ہسپتال میں منقتل کردیا گیا ہے۔