یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںدکی ،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن جاں...

دکی ،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن جاں بحق ،ایک زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے ،ایک کان کن کو زندہ نکال لیا گیا ، متاثرہ کوئلہ کان کو سیل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ نے بتایا کہ دکی کی نجی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار کان کن کان کے اندر پھنس گئے تھے مائنز ریسکیو کے عملے نے ایک کان کن کو زندہ نکال لیا تاہم تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔

جان بحق کانکنوں کی لاشیں کان سے نکال کر طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں ۔
واقعہ کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز