دکی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط میں باراتیوں کو لے جانے والی پک اپ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں تین بچیاں جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق بچیوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دو زخمیوں کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر انہیں لورالائی منتقل کردیا گیا۔
حادثہ پک اپ گاڑی کا اسٹیئرنگ لاک ہونے کے باعث پیش آیا۔


