یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںدکی : مسلح افراد کی فائرنگ پولیس اے ایس آئی ہلاک,مستونگ...

دکی : مسلح افراد کی فائرنگ پولیس اے ایس آئی ہلاک,مستونگ لاش برآمد

دکی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مشرقی بائی پاس پر روڈ پر جانے والی فیلڈر گاڑی کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی فائرنگ بعد سوار افراد نے بھی پولیس پر فائر کھول دیئے ۔ جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد سلیم ولد ولایت شاہ سکنہ سوات صوابی ہلاک ہوگئے ۔

دریں اثناء مستونگ جنگل کراس کے مقام سے لیویز فورس کو ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر نعش نشہ کی عادی شخص کا لگتاہے ۔ لیویز فورس نے نعش تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز