واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکہ پاکستان نواز دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلنے کو تیار۔انھوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار ٹوئیٹر اکاونٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جاہن بولٹن نے ہندوستان کے دفتر خارجہ کے مشیر وجے گھوشال کے ساتھ 14مارچ بروز بدھ ایک اہم ملاقات کی ہے دونوں ممالک نے خطے میں رونما ہوتی تبدیلیوں پر گہرے تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے مشیر خاص جاہن بولٹن نے وجے گھوشال سے بات چیت کرتے ہوئے امریکہ کی مکمل مدد و حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر بولٹن نے مزید کہا کہ امریکہ خطے میں خاص طور پر پاکستان کی جانب سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لئے ہندوستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلنے کو تیار ہے۔ دونوں رہنماوں نے خطے میں مل کر کام کرنے کی پہلے سے جاری کوششوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ وزرائے خارجہ کے اس وقت کی ملاقات کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے جس وقت چین نے پاکستان کے پالے ہوئے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف تین بڑی طاقتوں ( امریکہ، برطانیہ اور فرانس ) کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل میں پابندی کو ویٹو کرکے رد کر دیا تھا۔ ہندوستان پاکستان کو دہشت گردوں کا سرپرست قرار دیتا ہے ۔ امریکہ بھی اب کھل کر ہندوستان کے ساتھ دینے میدان میں اتر چکی ہے خطے کے ماہرین دونوں ممالک کی قربت کو پاکستان اور ایران کے لیئے خطرے کی گھنٹی سمجھ رہے ہیں ۔ اس سے قبل امریکی صدر نے ہندوستان کو افغانستان میں کردار ادا کرنے کو کہا تھا ۔ ہندوستان کو چین اور پاکستان کی جانب سے گھیرے جانے کے بعد اب دہلی کے پالیسی ساز ادارے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اشتراک عمل شروع کرچکے ہیں۔ واشنگٹن پاکستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ قرار دیتا ہے اور افغانستان کی موقف کو سامنے رکھتے ہوئے یہ سمجھنا اب سہل ہوگیا ہے کہ افغانستان، ہندوستان اور امریکہ وقت ضائع کئے بغیر پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے ذہنی اور زمینی طور پر تیار ہیں۔
Met with Indian FS Gokhale to advance progress on the U.S.-India strategic partnership & our shared vision for the Indo-Pacific, as well as reiterate that the U.S. stands shoulder-to-shoulder with India in the fight against terrorism. Official White House Photo by Keegan Barber. pic.twitter.com/27MPOFniuK
— John Bolton (@AmbJohnBolton) March 14, 2019