شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدی ہاگ میں خونی جمعہ زاہدان کے شہداء کی یاد میں احتجاجی...

دی ہاگ میں خونی جمعہ زاہدان کے شہداء کی یاد میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

ایمسٹرڈیم (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی۔

 زاہدان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور عالمی برادری کو بلوچستان میں انسانی المیے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

30 ستمبر 2022 کو زاہدان شہر میں نمازِ جمعہ کے بعد ایرانی قبضہ گیری فورسز نے پرامن نمازیوں اور عام شہریوں پر براہِ راست فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں درجنوں بلوچ شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ یہ سانحہ بلوچستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب تصور کیا جاتا ہے اور تاحال متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔

یہ احتجاج 30 ستمبر کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے کیا جائے گا دوپہر 1 بجے سے لے کر 2 بج تک رکارڈ کیا جائے گا۔

فری بلوچستان مومنٹ ت عالمی برادری، انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس مظاہرے میں شرکت کریں اور بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز