چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeانٹرنشنلرات کے جلدی کھانے کے فاعدے، تحقیق کی روشنی میں

رات کے جلدی کھانے کے فاعدے، تحقیق کی روشنی میں

ہمگام نیوز :ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق رات کا کھانا جلدی کھانے کا مطلب ہے کہ شام پانچ بجے سے سات بجے کے درمیان دن کا آخری کھانا کھا لیا جائے۔
رات کو جلدی کھانا کھانے سے انسانی صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

رات کو کھانا جلدی کھانے کا ایک یہ فائدہ یہ ہے کہ سونے سے پہلے ہی یہ بہتر انداز میں ہضم ہو جاتا ہے۔ جلدی ڈنر کرنے سے کھانے میں موجود غذائیت اچھی طرح جسم میں جذب ہوتی ہے اور نیند میں ہاضمے کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے
اگر سوتے وقت معدہ ہلکا ہو تو اس سے تیزابیت اور بدہضمی کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جس کی وجہ سے نیند بھی اچھی آتی ہے۔
وزن قابو میں رہتا ہے
رات کا کھانا جلدی کھانے سے ہمارے جسم کو کیلوریز جلانے کے لیے زیادہ وقت مل جاتا ہے جس سے وزن قابو میں رہتا ہے اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے بچت ہو جاتی ہے۔
بلڈ شوگر لیول مناسب رہتا ہے
ڈنر جلدی کرنے سے بلڈ شوگر کا لیول مناسب رہتا ہے کیونکہ جسم کو کھانا ہضم کرنے کے لیے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔
دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے
کھانا جلدی کھانے سے دل کی بیماریاں ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ دل کی بیماریوں کا خطرہ بلڈ شوگر کے قابو میں رہنے اور لیپڈ کے بہتر ہونے کی وجہ سے کم ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر کم ہوتا ہے
جلدی رات کا کھانا کھانے کی وجہ سے جسم اچھے طریقے سے کھانا ہضم کرتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور دل پر دباؤ نہیں پڑتا۔
میٹابولزم بہتر ہوتا ہے
رات کو کھانا جلدی کھانے سے کرکاڈین ردھم بہتر ہوتے ہیں اور میٹابولزم ٹھیک رہتا ہے جس سے انرجی کے لیول بہتر ہوتے ہیں اور مجموعی طور پر میٹابولک صحت بہتر ہوتی ہے۔
تیزابیت نہیں ہوتی
رات کو کھانا دیر سے کھانے کے بعد فوری طور پر سونے کی وجہ سے تیزابیت پیدا ہوتی ہے تاہم جلدی کھانا کھانے سے تیزابیت کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جلدی کھانا کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور تیزابیت کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
انرجی لیول بہتر ہوتا ہے
جلدی رات کا کھانا کھانے سے انرجی لیول رات بھر اور اگلے دن بھی بہتر رہتا ہے جس سے ذہنی اور جسمانی کام بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔
ہارمون متوازن رہتے ہیں
رات کا کھانا جلدی کھانے سے بھوک اور دباؤ کے ہارمون متوازن رہتے ہیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز