راسک (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ کو راسک کے علاقے جیکیگور میں انتخابی بلیٹ باکس لے جانے گاڑی پر حملہ کرکے انصار الفرقان نے 15 اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی صدارتی انتخابات کے دوران بلوچستان کے ضلع راسک کے جیکیگور میں انتخابی بلیٹ باکس لے جانے گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جہاں اس حملے کی زمہ داری انصار الفرقان قبول کر لیا تھا ۔
تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق راسک شہر گورنریٹ کے ایک عہدیدار کے علاوہ دو فوجی اہلکار ہلاک اور ان میں سے چار زخمی ہوئے ہیں۔
اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فرسٹ سارجنٹ ابراہیم مرمزی اور فرہاد جلیل ہیں اور زخمیوں کی شناخت پولیس فورس کے عبدالواحد بالقدر، علی بالقدر، اور محمد یوسف آسکانی شامل ہیں جو کہ ایرانی بسیج فورس کا ایک اہلکار ہے۔
واضح رہے کہ یہ مسلح گروہ اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز پر حملے کر چکا ہے۔