راسک ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ راسک پیشین میں گزشتہ ہفتے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حاجی اقبال بندوز
ولد عبد الرحمن سکنہ پیشین نامی شخص کو قتل کردیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول بدھ 5 نومبر کی شام علاقہ میں واقع محلے کے میدان میں فٹبال کھیلنے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے اور محلے میں جب اپنے دکان کے نزدیک پہنچے تو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کرکے انھیں قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
تاہم وقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


