سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںراسک: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

راسک: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

راسک (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز راسک کے علاقے جنگل گاؤں کے قریب ایک بلوچ فیولر کی گاڑی اور منی بس کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد آگ لگنے سے دو افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر جل کر ہلاک ہوگئے۔

دونوں فیولر باپ بیٹے تھے جنکی شناخت 40 سالہ نصیر آذر اور 15 سالہ احسان آذر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق راسک سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق نصیر اور اس کا بیٹا کسی دوسرے کی گاڑی پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے جو کہ اس طرح سے روزی کما رہے تھے۔

 واضح رہے کہ یہ حادثہ تقریباً 12:45 پر پیش آیا اور آس پاس کے لوگوں نے قریبی فائر اسٹیشن کو بار بار کال کی جو کہ واقعے سے 15 کلومیٹر دور تھا، جائے وقوعہ پر ایک گھنٹے کی فاصلے پر تھا تاہم لوگوں نے آپسی کوششوں کے نتیجے میں آگ پر قابو پالیا لیکن دیر ہوچکی تھی دونوں باب بیٹے گاڑی کے اندر جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز