شنبه, مې 10, 2025
Homeخبریںراولپنڈی میں دھماکہ، نور خان ایئربیس کے قریب زور دار دھماکہ، اسلام...

راولپنڈی میں دھماکہ، نور خان ایئربیس کے قریب زور دار دھماکہ، اسلام آباد میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

راولپنڈی (ہمگام نیوز) راولپنڈی کے حساس علاقے نور خان ایئربیس کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں بھی یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر دھماکہ کی جگہ پر روانہ ہو گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فی الحال جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز