ماسکو (ہمگام نیوز) روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق، نائب وزیر دفاع سے رشوت خوری کے معاملے میں تفتیش کی جارہی ہے ۔

کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بھی اس حوالے سے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ صدر پوتین اور وزیر دفاع سرگی شوئیگو کو اس معاملے کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

تیمور ایوانوف کو صدر پوتین نے مئی 2016 کو نائب وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔