جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںرشیدہ بلوچ سے کونسا اسلحہ ملا: ایمان مزاری کا ماہل کی گرفتاری...

رشیدہ بلوچ سے کونسا اسلحہ ملا: ایمان مزاری کا ماہل کی گرفتاری پر ردِعمل

 

اسلام آباد(ھمگام نیوز) انسانی حقوق کے کارکن اور معروف وکیل ایمان زنیب مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ماہل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے، فورسز جان بوجھ کر بلوچستان کے حالات کو خراب کررہے ہے۔

 

رشیدہ جنھیں اسی مہینے میں کوئٹہ سے اہلخانہ اور شوہر رحیم بلوچ سمیت اٹھایا گیا تھا انھے گیارہ دن تک ٹارچر سیلوں میں اذیت دینے کے بعد چھوڑ دیا گیا. رشیدہ کا شوہر رحیم زہری تاحال لاپتہ ہے. پوچھنا یہ ہے رشیدہ بلوچ سے کونسا اسلحہ یا خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی ؟ ماہل بلوچ کے خلاف کیس اس ‏لیے نہیں کیا جارہا کہ کوئی conviction کرنی ہے بلکہ اس کا مقصد قانون کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ہے.یہ جبر ہے ظلم ہے بربریت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز