جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںروایتی حملے کی صورت میں جوہری ہتھیاروں کا جواب دیں گے، پوتن...

روایتی حملے کی صورت میں جوہری ہتھیاروں کا جواب دیں گے، پوتن کی وارننگ

ماسکو (ہمگام نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی ممالک کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس پر روایتی میزائلوں سے حملہ کیا گیا تو روس جوابی طور پر جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ بدھ کے روز اپنے بیان میں پوتن نے واضح کیا کہ اگر روس پر کسی بھی حملے کی حمایت کسی جوہری طاقت کی جانب سے کی گئی تو ماسکو اسے مشترکہ حملہ تصور کرے گا، اور اس کا جواب جوہری ہتھیاروں کے ذریعے دیا جا سکتا ہے۔

پوتن کا یہ بیان روس اور مغربی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، جس سے عالمی سطح پر جوہری جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ پوتن کے مطابق روس کسی بھی قسم کی جارحیت کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھتا ہے، اور یہ انتباہ ایسے ممالک کے لیے ہے جو روس کے خلاف کسی قسم کے فوجی اقدامات یا حمایت کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز