سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںروس، اہم راہداری پر واقع ریلوے پُل پر بم دھماکہ

روس، اہم راہداری پر واقع ریلوے پُل پر بم دھماکہ

ماسکو: (ہمگام نیوز) مقامی پریس اور سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کی خبروں کے مطابق، دھماکے میں پل کی دھاتی تعمیرات اور اطراف کی دیواروں کو نقصان پہنچا، تاہم کنکریٹ پلرز اور پٹری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں دستی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ روسی نیشنل گارڈ اور بم ماہرین جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔ اس واقع کی وجہ سے پانچ ٹرینوں کی خدمات تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

یوکرینی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ دریائے چاپایوکا کے ریلوے پل پر نامعلوم افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا۔ یوکرینی وزارت دفاع کے شعبہ خفیہ سروس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مذکورہ پل روس فوجی گولہ بارود کی نقل و حمل کے لیے استعمال کرتا ہے۔ روسی انٹیلی جنس کے مطابق چند ہفتوں تک اس پل کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

یوکرین جنگ (فروری 2022) کے آغاز کے بعد سے، روسی پولیس ریلوے کے انفراسٹرکچر پر حملہ کرنے کی تیاری میں ہونے کے شبہے میں باقاعدگی سے حراست میں لے رہی ہے۔ روس اس طرح کی کارروائیوں کو “غداری ” اور “دہشت گردی ” قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز