ابو ظبئی ( ہمگام نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایک مرتبہ پھر روس اور یوکرین پر زور دیا ہے کہ جنگ کو ختم کر کے باہمی تنازعات کو مذاکرات اور سفارتکاری سے طے کیا جائے۔ یہ بات امارات کی معاون وزیر برائے امور خارجہ لانا نسیبہ نے جمعرات کے روز دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ امارات کا اس پر پختہ یقین ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے ہی بحرانوں کو پائیدار حال نکالا جا سکتا ہے۔’
اس سلسلے میں امارات بھی اس عالمی تشویش میں شریک ہے جو روس اور یوکرین کی ماہ فروری سے جاری جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے ہے۔ اس جنگ کے کوکرین کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرامن اور استحکام کو نقصانات ہیں۔’
اماراتی وزیر نے اپنے بیان میں ‘ امن کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا تاکہ مسائل کا حل نکل سکے، امارات کے حوالے سےاس سلسلے میں کہنا تھا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کمونیکیشن کے ذرائع کھلے ہیں، ؐمکالمے کی حوصلہ افزائی کیا جائےاور سفارت کاری کی حمایت کی جائے۔’
معاون وزیر خارجہ نے مزید کہا ‘ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، لوگوں کی مشکلات میں کمی ہو اور پر امن حل نکالا جائے۔’
امارات کی طرف سے یہ بیان اسی روز سامنے آیا ہے جب غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق روس اور یوکرین کے نمائندوں نے امارات میں پچھلے ہفتے ملاقات کی ہے۔ تاکہ جنگی قیدیوں کے امور پر بات ہو سکے۔ تاہم فریقین نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ذرائع کے مطابق فریقین کی یہ ملاقات دبئی میں 17 نومبر کو ہوئی تھی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات اماراتی کوششوں سے ہوئی اس میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہ تھا۔