دوشنبه, اکتوبر 21, 2024
Homeانٹرنشنلروس میں 16ویں BRICS سمٹ: 32 ممالک کی شرکت کی تصدیق، 24...

روس میں 16ویں BRICS سمٹ: 32 ممالک کی شرکت کی تصدیق، 24 سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

کازان:(ہمگام نیوز) روس کے شہر کازان میں 22 سے 24 اکتوبر تک ہونے والے 16ویں BRICS سربراہی اجلاس کے لیے 32 ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ اس اجلاس میں 24 ممالک کی نمائندگی ان کے سربراہان کریں گے، جبکہ دیگر آٹھ ممالک کے سینئر حکام شرکت کریں گے۔

روسی صدراتی مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق یہ ممکنہ طور پر روس کا سب سے بڑا خارجہ پالیسی کا ایونٹ ہو سکتا ہے۔ اجلاس میں توانائی، خوراک کی سلامتی، قومی کرنسیوں کے استعمال، اور BRICS کی توسیع جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت کئی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ، BRICS+ فارمیٹ کے تحت اجلاس کا دوسرا حصہ 23 اور 24 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس کا مقصد عالمی جنوبی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز