کیف (ہمگام نیوز) روس نے یوکرین کے شہر زاپوریزیہ کو نشانہ بنایا ہے ڈرونز اور میزائلوں سے کیے جانے والے اس حملے میں توانائی کی ایک تنصیب کو تباہ کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے روس کے شہر خارکیف کے ایک گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے 114 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
دوسری جانب یوکرین نے روس کے علاقے کُرسک میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فوجیوں اور ہتھیاروں کے حراستی علاقوں، کمانڈ سینٹرز اور گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یوکرین کے لیے حمایت بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل روٹے نے ڈاوس کے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ پائیدار امن معاہدہ ایسا ہونا چاہیے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن مستقبل میں کبھی بھی یوکرین کے ایک مربع کلومیٹر پر بھی قبضہ نہ کر سکیں۔