منگل, جون 18, 2024
ہومانٹرنشنلروس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین کے ساتھ قیام امن...

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین کے ساتھ قیام امن کی شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔

ماسکو (ہمگام نیوز ) صدر پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں روس وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔

سوٹزر لینڈ یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہمیں، سوٹزر لینڈ اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ روس سے بالا بالا اور ہمارے ساتھ کھُلے اور ذمہ دارانہ مذاکرات شروع کئے بغیر یوکرین اور یورپ کی سلامتی کا حل تلاش کرنا ناممکن ہے"۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرینی یونٹوں کے دونیتسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپوریژیا سے نکلنے اور یوکرین کے نیٹو رکنیت کی خواہش سے باز آنے کی صورت میں اس کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز