ورسا: (ہمگام نیوز) کیف میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا تھا یہ بھی بتایا گیا کہ بہت سے میزائلوں کو ناکارہ کر دیا گیا اور کئی مقامات پر دھماکے ہوئے۔

ملک کے مغرب میں لوِیف شہر کو نشانہ بنانے کے ساتھ ہی پولینڈ نے اپنے جنگی طیاروں کو الرٹ کر دیا۔

یوکرین کی فضائیہ نے اعلان کیا کہ روسیوں نے ڈرونز سے یوکرین کے اودیسا اور میکولائیو علاقوں پر بھی حملہ کیا۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس کے ساتھ الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا پر شدید میزائل حملہ کیا۔

سیواستوپول کے گورنر میخائل رضاوجائیف نے کہا کہ شہر میں تمام فضائی دفاعی نظام کام کر رہے ہیں۔

گورنر نے بتایا کہ روسی فوج نے 10 سے زائد یوکرینی راکٹ فضا میں تباہ کیے جس میں ایک بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ کریمین پل کو کچھ دیر کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کثیر بیرل راکٹ لانچروں کے ذریعے روسی سرزمین پر اہداف کے خلاف دہشت گردانہ حملے کی کوشش کو روک دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بیلگورود کے علاقے میں 19 میزائل تباہ ہوئے۔

یاد رہے کہ 24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیا، اس طرح روس یوکرین جنگ شروع ہوگئی۔

پوتن نے کہا ہے کہ وہ کیف کو نیٹو میں شامل ہونے سے روکنے اور اسے روس کے زیر اثر رکھنے کے لیے ملک کو غیر فوجی اور ڈی نازی کرنا چاہتے ہیں۔