یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںروس 9مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے

روس 9مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے ۔

یوکرینی صحافی ایجنسی ’دی کیف انڈیپینڈنٹ ‘ کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روس 9 مئی تک جنگ ختم کرنا چاہتا ہے۔

دی کیف انڈیپینڈنٹ کے مطابق روس کے فوجیوں کو کہا جا رہا ہے کہ جنگ 9 مئی تک ختم ہو جانی چاہیے۔

یاد رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ کا آغاز گزشتہ ماہ 24 فروری کو کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 مئی کو روس بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے، روس اس دن اپنی عظیم حب الوطنی کی جنگ (1941-1945) کے خاتمے کا جشن مناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز