دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںرہبر سندھ سائیں جی ایم سید کو ان کی 25 ویں برسی...

رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کو ان کی 25 ویں برسی کے موقع پر قومی سلام پیش کرتے ہیں: ایس آراے

کراچی (ہمگام نیوز) ایس آر اے (سندھودیش روولویشنری آرمی) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے سائیں جی ایم سید کی برسی کے موقع پر انہیں قومی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِسندھ سائیں جی ایم سید نے سندھ کی شاندار ماضی کو حال سے ہم آہنگ کرکے ہمیں اپنی تاریخی پہچان،وطن اور قومی وجود سے روشناس کرایا۔ سندھ وطن کے اوپر درپیش اور آنے والے خطرات، پنجاب کی سامراجی اور فوجی قبضہ گیریت و توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ و خبردار کیا اور ان خطرات سے مقابلہ کرنے اور پاکستانی قبضہ سے سندھ کو آزادکرانے کے لیئے اپنا قومی فکرونظریہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھی قوم رہبر ِسندھ سائیں جی ایم سید کے قومی آزادی کے فکر اور بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے قبضہ آور پنجاب سامراج سے اپنے وطن کی آزادی کے لیئے مل کر اور متحد ہو کر فیصلا کن جدوجہد کرے کیونکہ اپنا قومی وجود زندہ رکھنے کے لیئے اس کے سواء اب سندھی قوم کے پاس اور کوئی بھی راستہ نہیں ہے۔

اس موقع پر سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز