یکشنبه, اپریل 13, 2025
Homeخبریںرہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف 13 اپریل کو بلوچستان بھر میں احتجاج...

رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف 13 اپریل کو بلوچستان بھر میں احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

شال ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ قیادت کی گرفتاری اور تنظیم پر ریاستی کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے، تاہم تمام تر ریاستی جبر اور بربریت کے باوجود بی وائی سی کی قیادت اور کارکنان اپنے اصولی مؤقف، نظریے اور قومی مقصد پر ثابت قدم ہیں۔ گزشتہ بیس روز سے پوری بلوچ قوم سراپا احتجاج ہے۔ اس مشکل اور نازک وقت میں بلوچ قوم نے اتحاد اور یکجہتی کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے اور نہایت منظم انداز میں ریاستی جبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہاہےمرکزی قیادت کی گرفتاری کے خلاف 13 اپریل بروز اتوار کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام زونز اس ضمن میں بھرپور تیاری کریں اور مزاحمت کو منظم و مربوط انداز میں جاری رکھیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ریاست پاکستان پر واضح کرتی ہے کہ ریاستی فاشزم اور درندگی بی وائی سی کی نظریاتی قیادت اور کارکنان کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ ہم اس جبر کا سامنا عوامی مزاحمت کے ذریعے کریں گے، اور ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہم اس جبر کے اس نظام کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز