شنبه, اپریل 12, 2025
Homeخبریںریاستی ادارے ہمیں پرامن احتجاج کا حق بھی نہیں دیتے؛ سیما بلوچ

ریاستی ادارے ہمیں پرامن احتجاج کا حق بھی نہیں دیتے؛ سیما بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بروز جمعرات جبری اغوا شدہ شبیر بلوچ و دوسرے اسیران کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی اور انصاف مانگنے کیلئے ایک پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا لیکن پاکستانی فورسز نے ان کے اس پر امن ریلی واحتجاج کو دبانے کی خاطر کوئٹہ شہرکے متعلقہ سڑکوں پر مختلف قسم کی رکاوٹیں کھڑی کرکے انھیں آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔اسکے علاوہ کوئٹہ میں ریاستی ہائی کورٹ نے بھی اس پر امن ریلی کو سبوتاژ کرنے کے لئے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے ۔سیما بلوچ نے کہا ایک طرف ریاستی ادارے ہمارے پیاروں کو جبری طور پر اغوا کیا ہے اور دوسری طرف ریاست کی طرف سے انصاف دینے کیلئے عدالتوں سے ہمیں انصاف نہیں دیا جارہاہے۔اب ہم سے اپنے حق مانگنے کیلئے عسکری و سول ادارے پر امن احتجاج کا حق بھی چھین رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز