دوشنبه, نوومبر 11, 2024
Homeخبریںریاستی خفیہ ادارے اور نام نہاد صوبائی اسمبلی کے ممبران شہداء بلوچ...

ریاستی خفیہ ادارے اور نام نہاد صوبائی اسمبلی کے ممبران شہداء بلوچ راجی مچی کے خاندان کو ایف آئی آر کرنے کے معاملے میں ہراساں کر رہے ہیں۔ بی وائی سی

گوادر (ہمگام نیوز) ریاستی خفیہ ادارے اور نام نہاد صوبائی اسمبلی کے ممبران کو واضح کرتے ہیں کہ اپنی گھناؤنی حرکتوں سے باز آئیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت جس طرح ریاست بلوچستان میں بربریت اور مظالم کی بدترین مثال قائم کر رہی ہے، بہت جلد اس جبر اور مظالم کے خلاف عوامی صبر جواب دے گا اور اس بربریت اور ظلم کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور اس ظلم و جبر پر مبنی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

نام نہاد صوبائی اسمبلی کے ممبران پر بھی واضح کرتے ہیں کہ جس طرح ایک سیٹ اور کچھ مراعات کے لیے آپ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنی ہی عوام پر مظالم اور جبر کی حمایت کر رہے ہیں، اس سماجی جرم کے نتیجے میں آپ کو بھی اس سماجی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز