چهارشنبه, فبروري 26, 2025
Homeخبریںریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم رکن میر ایوب عالم ملازئی کو ہلاک...

ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم رکن میر ایوب عالم ملازئی کو ہلاک کرکے اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل ایف

شال (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 23 فروری 2025 کو بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سلام بیک میں ایک کارروائی کے دوران ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک اہم رکن میر ایوب عالم ملازئی کو ہلاک کر کے اس کا اسلحہ ضبط کر لیا۔

ترجمان کے مطابق، ایوب ملازئی کئی سالوں سے ریاستی پیرول پر تھا اور بلوچوں کے اغوا، جبری گمشدگیوں سمیت مختلف بلوچ مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ وہ طویل عرصے سے ڈیتھ اسکواڈ کے ایک اور اہم رکن شاہد ملازئی کے ساتھ مل کر ریاستی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور قیادت کرتا رہا۔

بی ایل ایف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوب ملازئی علاقے میں ڈیتھ اسکواڈ کی مسلح کارروائیوں کی قیادت کرتا تھا اور بلوچ سرمچاروں کے خلاف کام کرنے کے لیے مقامی معززین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھا۔ شاہد ملازئی اور ایوب ملازئی کے درمیان اختلافات کے بعد ریاستی اداروں نے ایوب ملازئی کو بلوچ تحریک کے خلاف ایک علیحدہ مسلح گروہ منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی، اور اس کی قیادت میں یہ گروہ خاران اور واشک سمیت مختلف علاقوں میں سرگرم تھا۔

بی ایل ایف کے مطابق، انٹیلی جنس ٹیم مدتوں سے ایوب ملازئی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی، اور کارروائی سے قبل یہ یقینی بنایا گیا تھا کہ معصوم شہریوں، بچوں اور خواتین کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

بی ایل ایف نے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ ایوب ملازئی جیسے ریاستی آلہ کاروں کی نشاندہی میں سرمچاروں کا ساتھ دیں اور بلوچ معاشرے کو قومی غداروں، منشیات فروشوں، چوروں اور لینڈ مافیا جیسے عناصر سے پاک کرنے میں اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز