یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںریاستی کارندے دین محمد کو بی ایل ایف سے جوڑنا ریاستی پروپگنڈہ...

ریاستی کارندے دین محمد کو بی ایل ایف سے جوڑنا ریاستی پروپگنڈہ ہے۔بی ایل ایف

کو ئٹہ(ہمگام نیوز)بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مسلح دفاع کے کارندے دین محمد عرف میران کو بی ایل ایف سے جوڑنا قابض ریاستی پروپگنڈہ مشینری کا حصہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ دین محمد عرف میران مشکے نوکجو کا رہائشی تحریک نفاذ امن اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ اور نیشنل پارٹی کی جانب سے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کا ایک رکن ہے جو علی حیدر کے زیر دست ہے۔ دین محمدولد ابراہیم اور عبیداللہ ولد گاجو ریاستی مشینری کا حصہ اور بی ایل ایف کی ہٹ لسٹ میں ہیں،جو میڈیا ریکارڈ میں موجود ہے ۔ان کو بلوچ سرمچاروں سے منسلک کرنا ریاست کی ناکامی و حواس باختگی ہے ۔یہ دونوں پہلے دولت رخشانی کی سربراہی میں تحریک نفاذ امن میں تھے ، گزشتہ سال بی ایل ایف کے ہاتھوں دولت رخشانی کی ہلاکت کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے تھے اور آجکل علی حیدر کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کی بنائی گئی ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔آئی ایس آئی کی زیر دست مالک ،سرفراز،ثناء اللہ اور چنگیز مری گروہ اپنی کرسی مضبوط کرنے کے چکر میں اپنے لوگوں کو مزاحمت کار ظاہر کر کے سرنڈر کا جو ڈرامہ رچا رہے ہیں دراصل وہ میڈیا میں پروپگنڈہ مہم کے سوا کچھ نہیں ۔ اس طرح وہ اپنے کنٹرو ل میڈیا کے ذریعے عوام میں ریاستی پروپگنڈہ مہم کی تشہیر کر رہے ہیں جو فوجی آپریشنوں، ’’مارو اور پھینک دو‘‘ پالیسی کے بعد ایک نیا حربہ ہو سکتا ہے جس سے وہ اپنے سپاہیوں کا مورال بلند کرنا چاہتے ہیں۔بلوچ قومی جہد اپنی منزل کی جانب رواں ہے اوراس طرح کے پروپگنڈہ سے بلوچ جہد کو کاؤنٹر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عناصر بلوچ سرمچاروں کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ترجمان نے کہا کہ کچھ دنوں سے کچھ مذہبی عناصر بی ایل ایف کا نام استعمال کرتے ہوئے مشکے میں ایک گرلز اسکول کو بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، جو زلزلے اور فوجی آپریشن کے سبب بند ہونے کے اب دوبارہ کھل گئے ہیں۔اس دھمکی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، ہم لڑکے لڑکیوں کی تعلیم اور برابری پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز