پنجشنبه, نوومبر 21, 2024
Homeخبریںریاستی کارندے ظفر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔...

ریاستی کارندے ظفر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ریاستی مخبر اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ظفر ولد محمد جان سکنہ زامران حالیہ گیبن ڈل بازار کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے کلاتک مینو میں نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظفر قابض ریاست کی نیٹ ورک کا کارندہ تھا جس نے بلوچ قومی جہد آزادی کے خلاف اپنا ایک نیٹ ورک بنایا تھا۔ ناصرآباد، کوہ شورماہ بند اور ارد گرد کے علاقوں کی نگرانی کے لیے اسے پاکستانی فوج نے خاص ٹاسک دیا تھا۔ وہ مسلسل سرگرم تھا اور ان علاقوں میں فوج کے ساتھ آپریشنوں میں بھی شریک تھا۔
مزکورہ مجرم ریاستی پشت پناہی میں چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور زمینوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ دیگر سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ قومی مجرم ظفر کا بھائی بھی انہی سرگرمیوں میں ملوث اور شریک جرم ہے۔

تنظیم کی انٹیلی جنس ٹیم کافی وقت سے ظفر اور اسکی نیٹ ورک کے تعاقب میں تھے۔ کل سرمچاروں نے رات 8 بجے کاروائی کر کے ظفر ولد محمد خان کو ہلاک کیا ہے۔

قابض فورسز کا ساتھ دینے والے کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز